ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے خلاف امریکہ میں درج 10 کروڑ ڈالر کا مقدمہ خارج 

وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے خلاف امریکہ میں درج 10 کروڑ ڈالر کا مقدمہ خارج 

Tue, 15 Dec 2020 22:52:37    S.O. News Service

واشنگٹن، 15 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) امریکی عدالت نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف دائر10 کروڑ ڈالرکے مقدمے کو  خارج کردیا۔ یہ مقدمہ علیحدگی پسند کشمیر -خالصتانی گروپ اور دو دیگر افراد نے دائر کیا تھا۔ درخواست گزار سماعت کی دو تاریخوں پر پیش نہیں ہوسکے جس کے بعد کیس خارج کردیا گیا۔ یہ مقدمہ 19 ستمبر 2019 کو ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں منعقدہ ’ہاؤڈی مودی‘ پروگرام کے بعد دائر کیا گیا تھا۔

درخواست میں ہندوستان کی پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا جس کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی ریاست کا درجہ ختم کردیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں نے مودی، شاہ اور لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلون سے معاوضے کے طور پر 10 کروڑڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈھلان فی الحال ’ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی‘ کے ڈائریکٹر جنرل ہیں اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے ماتحت ’انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف‘ کے نائب چیف ہیں۔ 6 اکتوبر کو ایک حکم نامے میں امریکہ کی جنوبی ٹیکساس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج فرانسس ایچ اسٹیسی نے کہا کہ کشمیر خالصتانی ریفرنڈم فرنٹ نے اس کیس کی پیروی کے لئے کچھ نہیں کیا اور دو بار سماعت کی تاریخ مقرر کی گئی لیکن شرکت بھی نہیں کی۔ اس کے ساتھ ہی جج نے کیس خارج کردیا۔ جج اینڈریو ہینن نے ٹیکساس کی ایک ضلعی عدالت میں 22 اکتوبر کو کیس ختم کیا۔ 


Share: